ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

Sat, 18 May 2024 13:53:35    S.O. News Service

بھٹکل 18/ مئی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

پتہ چلا ہے کہ  عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایت کا جائزہ لینے پنچایت ڈیولپمنٹ آفسر اُودے بورکر کو ساتھ لے کر  پنچایت نائب صدر گوند نائک جائے وقوع پر پہنچے تھے جس سے ناراض  دو لوگوں نے  گوند نائک پر حملہ کردیا۔ قریب میں کھڑے کسی شخص نے مارپیٹ کی وڈیو کو اپنے موبائل پر قید کرلیا جس میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح دو لوگ  ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں۔

    حملہ آور ملزمین کی شناخت شیرالی گوڈی ہیتل کے رہنے والے دیوراج ایشور نائک اور گرو دیوراج ایشور نائک کے طور پر کی گئی ہے ۔ حملے کی وجہ سے گووند نائک کے سر پر چوٹ آئی ہے جس کے علاج کے لئے انہیں کوٹے شیرالی باگل کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں لایا گیا ۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک،  کانگریس کے دیگر لیڈران تمپا نائک،  میگھنا کامت اور دیگر اراکین کے ساتھ  ہیلتھ سینٹر پہنچے اور واقعے کی جانکاری حاصل کی۔

مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: